361

خواجہ سراؤں سے بدسلوکی واقعے کا مقدمہ درج ، جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی-سی پی اوراولپنڈی.لوگوں کا رویہ ہمارے ساتھ صحیح نہیں،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت کاروائی کی جائے-نایاب علی

سی پی او راولپنڈی نے خواجہ سراؤں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔
ایس پی راولپنڈی کاکہنا ہے کہ ویڈیو میں نظرآنے والے شخص کی شناخت کرلی گئی اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ خواجہ سراؤں سے بدسلوکی واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی پہلی خواجہ سرا نایاب علی بھی دیگر خواجہ سراؤں کی طرح معاشرتی رویوں پر نالاں نظر آئی.انھوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت کاروائی کی جائے تاکہ ائندہ ایے واقعات پیش نا آسکیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں