220

سوئی ناردرن گیس کمپنی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر لاہور ریجن سمیت متعدد ریجنز کے جنرل منیجرز اور چیف انجینئرز تبدیل، طیب فیصل کو دوبارہ جیایم لاہور تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے جنر ل منیجر شہزاد اقبال لون کو تبدیل کر کے جنرل منیجر مانیٹرنگ کوٹ لکھپت تعینات کر دیا گیا، ان کی جگہ جی ایم مانیٹرنگ طیب فیصل کو دوبارہ جی ایم لاہور ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔ کبیر احمد طاہر کو آر جی ایم ویسٹ ریجن لاہور، ہیڈ آفس سے جی ایم کسٹمرسروسز عمران الطاف ساہی کو جی ایم گوجرانوالہ ریجن،آر جی ایم ویسٹ ریجن لاہور عمران صفدر ورک کو چیف انجینئر یو ایف جی نارتھ تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں