214

اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون میں مزید 15روز کی توسیع کردی گئی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق تجارتی مراکز ہفتے سے جمعرات تک صبح نو سے رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جکہ تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق تندور، دودھ دہی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھولے جاسکتے ہیں تاہم سنیما، فارم ہاؤسز، شادی ہال اور پکنک پوائنٹس بند رہیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے آج سے ختم کردیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں