225

عید کا تیسرا روز ، سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

لاہور میں‌ عید کے تیسرے دن بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے، عید کے پہلے اور دوسرے روز جو قربانی نہیں کر پائے آج تیسرے دن وہ سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی میں مصروف ہیں، قربانی کے ساتھ ساتھ چٹ پٹے پکوان بھی تیار کئے جا رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت لاہور میں‌ بھی عید کے تیسرے دن قربانی کا سلسلہ جاری ہے، عید کے پہلے اور دوسرے روز جو لوگ قربانی نہیں کر پائے آج تیسرے دن وہ سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی میں مصروف ہیں، قربانی کے ساتھ ساتھ چٹ پٹے پکوان بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔ جو لوگ قربانی سے فارغ ہوچکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ خواتین اس گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔
عید الاضحیٰ کے دوسرے روز لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور تو ٹوٹ گیا مگر قربانی کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ برساتی پانی میں بہہ گیا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر میں عید کے پہلے روز 13 ہزار 500 ٹن سے زائد آلائشیں اکٹھی کی گئیں اور ویسٹ بیگز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں