204

وزیر اعظم عمران خان کی لاہور آمد، وزیر اعلی پنجاب کی موجودگی میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس سے اہم ملاقات

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیر اعظم عمران خان کی لاہور آمد، وزیر اعلی پنجاب کی موجودگی میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس سے اہم ملاقات

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے تفیصلی بریفنگ دی گئی
اجلاس میں وزیراعظم کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی گزشتہ دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا
گزشتہ دو سال کے دوران مکمل کئے جانے والے منصوبوں میں ای ٹرانسفر پالیسی، انصاف آفٹرنون سکول پروگرام، انصاف پرائمری سکول پروگرام، انصاف موبائل سکول پروگرام شامل ہیں
مکمل اور ریفارمز کئے جانے والے منصوبوں میں میڈیم اف انسٹرکشن اردو، دانش سکولز، کلین اینڈ گرین پاکستان، تعلیم گھر، ٹیچرز لائسنسنگ ایکٹ، پرائیویٹ سکول ایکٹ شامل ہیں
بریفنگ میں مزید ای سی ای بکس، پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام، 1227 سکولوں کی اپگریڈیشن، اور آئی ایم آئی ایس شامل ہیں
ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کرپشن اور بدانتظامی کے خاتمے کے لئے جامع اقدامات کئے ہیں :
ای ٹرانسفر پالیسی کے کامیاب انعقاد اور عملدرآمد کے بعد دیگر ادارے بھی اس طرز پر کام کر رہے ہیں :
ٹیکنالوجی کا بھرپور اور جامع استعمال بدعنوانی کے عنصر کا خاتمہ کرتا ہے :
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے تمام منصوبے میرٹ اور شفافیت کے تمام معیارات کو مدنظر رکھ کر شروع کئے جاتے ہیں :

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں