لاہور(ٹیاٹرپاکستان) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ مساجد اور مقدس مذہبی مقامات کا تقدس ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کے واقعہ پہ سخت ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد کو ہدایت کی ہے کہ وہ کو ذمہ دار اہل کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے سات روز کے اندر اندر انکوائری رپورٹ منسٹر آفس ارسال کریں۔اس سلسلہ میں سیکر ٹری اوقاف نے فوری طور پرڈائریکٹر فنانس عبدالوحید کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ سیکرٹری اوقاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذمہ دار اہل کاروں یاپروڈ کشن فرم کی طرف سے خلاف ورزی پر قواعدو ضوابط کے تحت انضباطی کا روا ئی عمل میں لائی جائے۔ صوبائی وزیر اوقاف نے کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ درانہ واقعات کو ہر گزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔مساجد اور مقدس مذہبی مقامات کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
273