210

مریم نواز آج نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرائیں گی

قومی احتساب بیورو لاہور نے مریم نواز کو رائے ونڈ میں خلاف قانون اور خلاف ضابطہ اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کے الزام میں انکوائری کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

نیب لاہور نے مریم نواز کو صبح گیارہ بجے طلب کر رکھا ہے۔ وہ نیب کے روبرو پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں گی۔

نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کے نام 1440 کنال زمین 2013ء میں منتقل ہوئی۔ زمین کی منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لیے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا تھا۔

انکوائری میں سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی ای احد خان چیمہ کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں