174

قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت سے نیب کے سامنے پیش ہوا۔عثمان بزدار

لاہور(ٹیوٹڑپاکستان) عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت سے نیب کے سامنے پیش ہوا۔
صرف ایک گاڑی میں بغیر پروٹوکول نیب کے دفتر گیا۔نیب کے سامنے اپنا موقف پیش کیا اور لائسنس کے معاملے پر حقائق سے آگاہ کیا۔
لائسنس کے معاملے پر ابہام دور کرنے کیلئے حقائق نیب کے سامنے رکھے۔
الحمداللہ ہمارا دامن صاف ہے۔
جب بھی بلایا جائے گا، اپنا موقف ضرور دوں گا۔ہم آئینی اداروں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔
نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔نیب میں پیش ہوکر قانون کی بالادستی کو تسلیم کرنے کی روایت قائم کی۔
عدالت اور خصوصی کمیشن میں بھی جا کر موقف پیش کر چکا ہوں۔گزشتہ روز نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور قانون شکنی کا مظاہرہ کیا گیا۔قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا۔قانون شکن عناصر نے خود کو ایکسپوز کیا۔
قانون کی پاسداری ہر شہری کا فرض ہے۔
انھون نے کہا کہ غلط کام نہ کیا ہے نہ کرنے دیں گے۔پنجاب میں قانونی ضوابط کے مطابق امور حکومت چلا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں