ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے افراد کے لئے خوشخبری
وزیر اعلی آفس میں 2000 اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے لئے وصول ہونے والی 13277 درخواستوں کی قرعہ اندازی کا انعقاد
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار قرعہ اندازی کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

وزیر اعلی عثمان بزدارنے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کی
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزار لیٹر آف کمفرٹ کے حصول کے لئے بینک آف پنجاب یا اس کے مقررکردہ بینکوں سے رجوع کریں گے –

اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپے ہے -کامیاب امیدوار نیفڈا سے سبسڈی حاصل کرنے کے لئے الگ سے درخواست دے سکتے ہیں –
نیفڈا سے سبسڈی حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے درخواست گزار 10 فیصد جبکہ دیگر 21 فیصد ڈاؤن پے منٹ جمع کروائیں گے –
اپارٹمنٹ کی باقی قیمت اپارٹمنٹ میں شفٹ ہونے کے بعد آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہو گی –
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوام کے لئے اپنے گھر کا خواب حقیقت کا روپ دھارا رہاہے-
لاہور میں پہلے مرحلے میں صوبائی، وفاقی اورایل ڈی اے ملازمین کو 2ہزار اپارٹمنٹس الاٹ کیے جائیں گے-
13ہزار سے زائد درخواستوں کا وصول ہونا عوام کا اس منصوبے پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے –
ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا یہ منصوبہ بغیر نفع نقصان فنانشل ماڈل پر شروع کیاگیاہے –
مختصر مدت میں اپارٹمنٹس تیار کر کے الاٹی کے حوالے دیئے جائیں گے-
ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس سکیم کا معیار کسی بھی اچھی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم سے بہتر ہوگا-
اس سکیم میں 60فیصد رقبہ گرین بیلٹ پارکس اورفٹ پارک اورسڑکوں کیلئے مختص ہے-
ہر اپارٹمنٹس کے لئے الگ پارکنگ ہوگی اورکمرشل ایریا بھی قائم کیا جارہا ہے-
ہر بلاک میں بھی اشیاء ضروریہ کیلئے شاپس بھی قائم کی جائیں گی-
ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس سکیم میں کمیونٹی سینٹر،سکول،ڈسپنسریاں،مساجد اورپارکس بنائے جائیں گے-
بجلی کانظام زیر زمین ہوگااورپانی کیلئے ٹینک وغیرہ بھی بنائے جائیں گے-
ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس سکیم کے تحت 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر بتدریج مکمل کی جائے گی-عثمان بزدار
صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال، مراد راس، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ایم پی اے سعدیہ سہیل، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
؎
140