182

مردان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ

خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف نے کہا کہ مردان میں لاک ڈاؤن کے تحت تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے خور ونوش کی دکانیں شام 6 بجے کے بعد بند کردی جائیں گی۔

مردان: کورونا کی تشویشناک صورتحال، مکمل لاک ڈاؤن پر فیصلہ آج متوقع

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس، ویکسینیشن سینٹرز اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں