203

ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے پیشِ نظر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپ، ویکسینیشن سینٹر کھلے رہیں گے۔
کمشنر لاہور کے مطابق ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔

انہوں نے شہریوں سےگزارش کی کہ وہ آج اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں۔

لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح27.79فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ روز لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح14 فیصد تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں