مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوئی نون لیگ کی خاتون ایم این اے نوشین افتخار کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
شہباز شریف نے افتخار الحسن کی صاحبزادی نوشین افتخار اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہاکہ سید افتخار الحسن ایک نفیس انسان تھے، نواز شریف افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ سے تقریر کی فرمائش کرتے تھے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نوشین افتخار بہادر والد کی ایک بہادر اور نڈر بیٹی ہے،نوشین افتخار اپنے والد کی طرح خدمت خلق کا مشن آگے بڑھا رہی ہیں۔
شہباز شریف نے نوشین افتخار کو ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بھرپورمقابلہ کرنے پر شاباش بھی دی۔
نون لیگ کے صدر نے ڈسکہ میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔