وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 484 ارب روپے ری کور کیئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ 484 ارب روپے نیب نے 2018ء سے 2020ء کے دوران ری کور کیئے ہیں۔
اب تک کے نتائج سےتحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے 10 سالہ دورِحکومت میں پنجاب کےمحکمہ انسدادِ بدعنوانی کی کارکردگی میں فرق نمایاں ہے۔ ن لیگ کے 10 سالہ مایوس کن دور کےبرعکس ہماری حکومت کےگزشتہ 31 ماہ کےدوران محکمہ انسدادِ بدعنوانی، پنجاب نےبدعنوان عناصرسے 220 ارب روپےواپس نکلوائے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2021
انہوں نے بتایا کہ نیب 1999ء سے 2017ء تک صرف 290 ارب روپے ری کور کر سکا تھا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ جب حکومت مجرموں کا تحفظ نہیں کرتی اور احتساب بغیر مداخلت ہوتا ہے تو نتائج ملتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نون لیگ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت میں اینٹی کرپشن پنجاب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے۔