لاہور(ٹیوٹر پاکستان) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ اساتذہ کے لئے پنجاب کے پہلے ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا-اساتذہ کے لئے خصوصی ویکسینیشن سینٹر کا قیام پائلٹ سکول لنک وحدت روڈ پر کیا گیا ہے-

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اساتذہ کے لئے قائم کردہ ویکسینیشن سینٹر میں 4 کاونٹر سکریننگ، جبکہ 4 کاونٹرز پر ویکسین لگائی جائے گی- اساتذہ قومی شناختی کارڈ اور جاب سرٹیفیکیٹ کی مدد سے ویکسینیشن سنٹر میں قائم کردہ رجسٹریشن کاونٹر سے با آسانی رجسٹر کر سکتے ہیں-

پنجاب حکومت کے قائم کردہ ویکسینیشن سنٹرز سے نجی سکولوں کے اساتذہ بھی مفت کرونا ویکسین لگوا سکتے ہیں :
قائم کردہ ویکسینیشن سنٹر میں روزانہ ایک ہزار سے پندرہ سو اساتذہ کو ویکسین لگائی جائے گی- قائم کردہ سنٹرز میں اساتذہ سمیت نان ٹیچنگ سٹاف کو بھی ویکسینیشن لگائی جائے گی- پوری کوشش ہے کہ 7 جون سے پہلے زیادہ سے زیادہ اساتذہ کی ویکسینیشن مکمل کر لی جائے-ویکسینیشن لگوانے کا عمل چند منٹس کا ہے، تمام اساتذہ ضرور لگوائیں-

انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے 9 ریجنل ہیڈکوارٹرز میں بھی اساتذہ کے لئے ویکسینیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے-کرونا وائرس جیسی خطرناک بیماری سے بچاو صرف ویکسین اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے ممکن ہے-
* محکمہ صحت پنجاب کے تعاون کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہیں
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ و طلبا کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ان ویکسینیشن سینٹرز کا قیام خصوصی طور پر عمل میں لایا جا رہا ہے-اساتذہ کی ویکسینیشن کا عمل قلیدی اہمیت کا حامل ہے-
172