وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ کل سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے لیے پنجاب کے تعلیمی ادارے کھول دیں گے۔
مراد راس نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت ہوگی۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد سے ہی کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔