197

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آندرے رسل کے ٹیسٹ کلیئر

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے رسل کے اسپتال میں ٹیسٹ کلیئر آگئے۔ انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگی تھی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 18ویں میچ میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے کے بعد آندرے رسل نے بیٹنگ جاری رکھی تھی تاہم انہوں نے فیلڈنگ نہیں کی تھی۔ اسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کے ٹیسٹ لئے گئے جس کے بعد وہ واپس ہوٹل آگئے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر کی جگہ نسیم شاہ کو بطور کنکشن ری پلیسمنٹ فیلڈ میں اتارا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹ سے باآسانی ہرا دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں