143

پاکستان: کورونا سے مزید 57 اموات، کُل ہلاکتیں 21633

پاکستان میں کورونا وائر س کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد پر آگئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 194 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 38 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 42 ہزار 717 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں