197

جامعات چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کے مطابق طلبہ کو تیار کریں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جامعات چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کے مطابق طلبہ کو تیار کریں، حکومت نے 50 ہزار طلبہ کیلئے احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام متعارف کرایا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک بریفنگ کے دوران کیا۔ صدر عارف علوی کو لمز یونیورسٹی کے ریکٹر شاہد حسین نے یونیورسٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر تحقیق اور جدت پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ جامعات تحقیق اور جدت پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعات بین الاقوامی اور قومی سطح پر دیگر جامعات کے ساتھ اشتراک بڑھائیں، معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور جامعات کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دور دراز علاقوں تک تعلیم پھیلانے کیلئے جامعات اپنی آن لائن صلاحیتوں کو بہتر بنائیں، حکومت تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں