وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں، ہم نے چوتھی لہر سے متعلق 2 ہفتے پہلے خبردار کر دیا تھا۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس او پی پرعمل نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہرشروع ہونے کی علامات ظاہرہونا شروع ہوگئی ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو شادی ہالز اور انڈور ڈائیننگ بند کردیں گے۔
Field reports are showing complete disregard of the condition of vaccination for those attending indoor weddings and going to indoor restaurants & gyms. If the owners of these facilities do not show responsibility & ensure compliance, there will be no choice but to shut them down
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021