198

پنجاب میں ایس او پیز کی پابندی کا ہفتہ منانے کا فیصلہ

محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں ایس او پیز کی پابندی کا ہفتہ منانے کا فیصلہ کرلیا، تمام ڈی سی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو مراسلہ جاری کردیا ۔

سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پرعمل درآمد کے متعلق آگاہی کا ہفتہ 9 تا18جولائی منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صرف ویکسی نیشن ہی بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ سے بچاؤ کا واحد حل ہے، ہوٹل، ریسٹورنٹس، شادی ہالز ، جمز اور سنیما ہالز کیلئے ایس او پیزتشکیل دے دیے گئے ہیں۔

تمام کاروباری مراکز اپنے ملازمین کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے، تمام عملےکی ویکسی نیشن ہونے پر ادارے کو ویکسینیٹڈ زون ظاہر کیاجائےگا۔

سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ داخلی راستوں پر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کیلئے کاؤنٹر بنائے جائیں، تصدیقی عملہ ہر آنے والے کاویکسین کارڈ چیک کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ رات 12کے بعد کسی قسم کی ڈائننگ جا ری نہیں رہ سکےگی، ہوٹلز 50فیصد گنجائش کے اصول کی پیروی کرتے ہوئے رات12 بجے کاروبار بند کردیں۔

سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ سنیما ہالز میں فلم کے آغاز،اختتام میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں