193

پاک انگلینڈ پہلا ٹی20 میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی طرح اس سیریز میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 18 اور 20 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کوئی بھی میچ جیت نہیں سکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں