141

پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن اگلے برس جنوری فروری میں ہوگا

پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن اگلے برس جنوری فروری میں سجے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان اتفاق رائےہوگیا، پی سی بی عہدیداران اور فرنچائزز کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی۔

ٹیلی کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سی او او سلمان نصیر نے شرکت کی، جی ایم کمرشل عمران احمد خان اور پی ایس ایل سینیر جنرل مینجر آپریشنز عثمان واہلہ بھی شریک ہوئے، اجلاس میں تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان نئے کمرشل رائٹس اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جبکہ رائٹس کے ایویلیوایشن کے فریم ورک کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری فروری میں موسم کی وجہ سے کراچی میں ہی پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن ہونے کا زیادہ امکان ہے جبکہ یو اے ای کا وینیو بھی خارج از امکان نہیں ہے ۔

آسٹریلوی ٹیم کے شیڈول ٹور سے قبل پندرہ فروری سے پہلے پی ایس ایل کا ایڈیشن ختم کرنا ہے اس لیے یو اے ای میں بھی ایونٹ کی منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ چئیرمین احسان مانی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ساتواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں ہو گا، میچز موسم کی وجہ سے کراچی میں شروع ہوں گے جبکہ اختتام پنجاب میں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں