مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ ہی وہ نتائج تسلیم کریں گی۔
انہوں نے کہا میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔
میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی۔ میں نے تو ۲۰۱۸ کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے۔ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی انشاءاللّہ https://t.co/tgaO8TrH9H
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2021
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔
پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔