صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ 15لاکھ پرائیویٹ اور 10لاکھ سرکاریاساتذہ کو ویکسی نیٹڈ کرنے کے لیے حکومت ترجیح بنیادوں پراقدامات کرے۔
25لاکھ اساتذہ کی یکم اگست تک لازمی ویکسی نیشن ناممکن ہے، سکولزمیں نہ پڑھا سکنے کی پابندی انصاف کے منافی اور تعلیم دشمنی ہے۔
5 کروڑ طالب علموں کیلئے ویکسی نیشن سہولیات کی عدم دستیابی صورت میں 31 اگست تک لازمی ویکسی نیشن ڈیڈ لائن ناممکن اور تعلیم سے مذاق ہے۔
پرائیویٹ و پبلک طلبا،اساتذہ واسٹاف کو بلا امتیاز ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔ بند تعلیمی اداروں سے تعلیم اورویکسی نیشن کاعمل متاثر ہوگا۔
تعلیم ادارے ملک بھر کھلے رکھ کر سکولزڈورٹو ڈور ویکسی نیشن کی جائے۔