وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا پہلا اسکل ٹیکنالوجی پارک بننے جا رہا ہے، پنجاب کا پہلا اسکل میپنگ پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگلے 2 سال میں ٹیوٹا کے تمام اداروں کو سی بی ٹی اینڈ اے پر لیکر جائیں گے۔
ٹیوٹا ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیکنیکل سپورٹ سے 17سینٹر آف ایکسیلنس بنانے جا رہا ہےپاکستان کی پہلی الیکٹرک کاربھی ٹیوٹا میں تیار ہوگی۔ٹیوٹا کے 140اداروں میں سی بی ٹی اینڈ اے کے تحت 37کورسز کرائے جارہے ہیں۔اگلے دو سال میں ٹیوٹا کے تمام اداروں کو سی بی ٹی اینڈ اے پر لیکر جائیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 1, 2021
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیوٹا اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیکنیکل سپورٹ سے 17سینٹر آف ایکسیلنس بنانے جا رہا ہے، پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار بھی ٹیوٹا میں تیار ہوگی اور ٹیوٹا کے 140اداروں میں سی بی ٹی اینڈ اے کے تحت 37 کورسز کرائے جا رہے ہیں۔
ملکی تاریخ کاپہلاسکل ٹیکنالوجی پارک بننے جارہا ہے۔پنجاب کاپہلا سکل میپنگ پراجیکٹ کامیابی سےجاری۔وزیراعلیٰ ہنر مند پروگرام کے تحت1لاکھ سے زائدنوجوانوں کو مفت فنی تعلیم دی گئی۔پنجاب میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی گئیں۔سیالکوٹ میں عالمی معیارکی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جارہی ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 1, 2021
اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ ہنر مند پروگرام کے تحت 1 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم دی گئی اور پنجاب میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی گئیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں عالمی معیار کی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جارہی ہے جبکہ اپرنٹس شپ ایکٹ کے تحت نوجوانوں کو انڈسٹریز میں ٹریننگ دی جا رہی ہے۔