208

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی،نارووال یونیورسٹی کی طالبات کا ریڈیو پاکستان براڈ کاسٹنگ لاہور مرکز کا دورہ

ؒٓٓلاہور(ٹیوٹرپاکستان نیوز) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں انٹرن شپ کے لئے آئی لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی اور نارووال یونیورسٹی کی10رکنی طالبات نے ریڈیو پاکستان براڈ کاسٹنگ لاہور مرکز کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر طالبات کو ریڈیو پاکستان لاہور مرکز کے آفیسر غلام عباس حیدر اور ایف ایم دھنک کی انچارج نے مختلف سیکشنز کا دورہ کراتے ہوئے بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے۔قیام پاکستان سے پہلے اور بعد تک ریڈیو کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں۔انہوں نے مذید بتایا کہ آغا ناصر کا شمار ریڈیو پاکستان کے بانیوں میں ہوتا ہے۔قیام پاکستان سے قبل صرف ڈھا کہ،پشاور اور لاہور میں ریڈیو سٹیشن قائم تھے۔جس کو پاکستان بننے کے بعد سے ملک بھر میں وسعت دی گئی۔مصطفےٰ علی ہمدانی نے پاکستان بننے کا اعلان لاہور ریڈیو پر 13اگست1947 ء کو رات 11بجکر 59منٹ پر اردو اور انگریزی زبان میں اناؤنسمنٹ کر کے کیا۔ان کے یہ الفاظ اور وہ خود تاریخ میں امر ہو گئے ہیں۔ طالبات کو بتایا گیا کہ اسو وقت پاکستان بھر کے ریڈیو سٹیشنز پر 34زبانوں میں عو ام کے لئے ہر موضوع کے معلوماتی پروگرام طور نشر کئے جاتے ہیں۔وقتی طور پر آج کل الیکٹرانک میڈیا چھایا ہوا ہے مگر ریڈیو کی اہمیت سے پھر بھی کسی کو انکار نہیں ہے۔عوام ریڈیو پاکستان اور دیگر ایف ایم ریڈیو کے پروگراموں کو ابھی تک اپنی تفریح کا زینہ بنائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو کے ڈراموں، تلقین شاہ، بچوں کے پروگراموں،کسانوں کے معلوماتی پروگراموں، فوجی بھائیوں کے گیت پروگراموں کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔آ ج بھی نشر مکرر کے طور پر لوگوں کی فرمائش پر نشر کیا جاتا ہے۔ریڈیو پاکستان نے نیوز اینڈ کرنٹ افئیر چینل کا اجرا 2000ء میں کیا۔جس میں ملکی و غیر ملکی حالات حاضرہ پر سیر حاصل گفتگو ہوتی ہے۔طالبات کو نیوز روم،رپورٹنگ روم اور دیگر سیکشنز کا بھی دورہ کرایا گیا۔اس موقع پر طالبات نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ان کا یہ دورہ شعبہ جرنلز م میں خاص اہمیت کا سبب بنے گا۔طالبات نے اپنے دورہ پر انتظامیہ ریڈیو پاکستان لاہور کاشکریہ بھی ادا کیا۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں