( ٹیوٹرپاکستان) کشمیر پریمیئر لیگ آج سے شروع ہوگی۔ مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہے۔
مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس پہلے میچ میں مد مقابل ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق آج سے شروع ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا اور تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے لئے 30 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت ہے۔