186

ارشد ندیم ان شاءاللہ پاکستان کا نام روشن کریں گے، گولڈ میڈل جیت کر آئیں گے۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر لائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے ٹوکیو میں پاکستانی اتھلیٹ ارشدندیم سےگفتگو کی اور حوصلہ افزائی کی۔

ڈی سی مدثر ریاض نے ارشد ندیم سے کہا کہ پورےحوصلے، اعتماد، یقین اور دلجمعی کے ساتھ فائنل میں کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم ان شاءاللہ پاکستان کا نام روشن کریں گے، گولڈ میڈل جیت کر آئیں گے۔

مدثر ریاض نے کہا کہ 7 اگست کو پاکستانی وقت کےمطابق 4 بجے اولمپکس میچ ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ شہر کے اہم پوائنٹس پر اسکرین نصب کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں