کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں گزشتہ شب شادی میں پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ پر دولہا سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہوائی فائرنگ کے دو مقدمات بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیے گئے ہیں، فائرنگ میں استعمال ہونے والا ریپیٹر اور 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور ہوائی فائرنگ پردرج کیے گئے ہیں۔