176

یومیہ ساڑھے 5 لاکھ افراد کو ویکسین ، کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن ضروری- یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن ضروری ہے۔

یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ملک میں اب یومیہ ساڑھے 5 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے،ہماری کوشش ہے کہ کوئی ویکسین سے محروم نہ رہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسزمیں صرف 10 فیصد وہ ہیں جن کی ویکسین ہوچکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں