143

بھارتی یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹ ڈاؤن ، کشمیریوں کو آزادی کیوں نہیں دیتے۔عبدالقیوم نیازی

بھارت کے یومِ آزادی پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیریوں نے یومِ سیاہ منایا۔

بھارتی یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹ ڈاؤن رہا، وادی کے مختلف حصوں میں مظاہرے کئے گئے اور احتجاجی پوسٹرز بھی لگائے گئے۔

ادھر آزاد کشمیر میں بھی بھارت کے یوم آزادی پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ بھارت سے کہتے ہیں اگر یہ تمہاری آزادی کا دن ہے تو تم کشمیریوں کو آزادی کیوں نہیں دیتے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں حریت کانفرنس کے زیرِ اہتمام بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں