157

وزیراعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب، افغانستان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کابل میں داخل ہوگئے ہیں اور افغان صدر اشرف غنی کابل سے تاجکستان چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہا تھا کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عالمی رائے عامہ کو پیش نظر رکھ کر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں