225

محرم الحرام میں اپنے پیاروں کی قبروں کی تعمیر و مرمت، صفائی ستھرائی، لپائی اور قرآن خوانی کا سلسلہ جاری

وہاڑی(شفقت رمضان سے)محرم الحرام میں جہاں لوگ شہداء کربلاء اور خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کی قبروں کی تعمیر و مرمت، صفائی ستھرائی، لپائی اور قرآن خوانی کا سلسلہ بھی بڑھ جاتا ہے 9اور 10 محرم کو قبرستانوں میں رش مزید بڑھ جاتا ہے تفصیل کے مطابق محرم الحرام میں لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر جا کر اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی،صفائی ستھرائی کرتے ہیں شہری ایان عبداللہ خال, علی طارق نے کہا کہ ہم اپنے دادا کی قبر پر لآئے ہیں قبر پر لپائی کریں گے اور قرآن خوانی بھی کریں گے شہریوں نے کہا ہم اپنے بزرگوں کی قبر کی لپائی، صفائی کیلئے ہرئسال لاہور سے آتے ہیں اس سال بھی قبر کی لپائی کریں گے، پھول ڈالیں گے اور اس قبرستان میں جتنے دفن ہیں ان سب کیلئے دعا بھی کریں گے#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں