طالبعلم سے زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزم عزیز الرحمٰن نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
اپنی درخواست میں ملزم نے موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کی ہے، پنجاب فارنزک ایجنسی سے ڈی این اے رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی دستاویز چیک نہیں کیں، ان دستاویز کی آڑ میں زیادتی کا الزام جھوٹا ہے۔
عزیز الرحمٰن نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت منظور کر کے ان کی فوری رہائی کا حکم دے۔
ان کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 اگست کو پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔