137

آج ہمیں واقعہ کربلا سے سیکھتے ہوئے حق اور باطل کی پہچان کرنی ہے۔: ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے باطل کے سامنے حق اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔

اُنہوں نے کہا کہ آج ہمیں واقعہ کربلا سے سیکھتے ہوئے حق اور باطل کی پہچان کرنی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں فلسفہ حسین ؑ کو اپنی زندگیوں میں اپنانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں