162

مینارِ پاکستان پر ہراسگی کا نشانہ بننے والی ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم کون ہے، مزید جانیے

مینارِ پاکستان پر ہراسگی کا نشانہ بننے والی ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم کون ہیں؟ کیا کرتی ہیں؟ اس حوالے سے ان سے متعلق مختلف باتیں سامنے آئی ہیں۔

متاثرہ خاتون عائشہ اکرم پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اسٹاف نرس ہیں۔

عائشہ اکرم کی اسپتال میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیوز بھی وائرل ہو چکی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق عائشہ اکرم کو دورانِ ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے پر 2 بار نوٹس بھی جاری ہو چکا ہے۔

عائشہ اکرم پی آئی سی کی ایمرجنسی میں بطور اسٹاف نرس کام کرتی ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عائشہ اکرم 3 سال قبل کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں بطور نرس ڈیوٹی انجام دے چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں