147

پنجاب، وائلڈ لائف پارکس کے ٹکٹوں میں اضافہ

محکمہ جنگلی حیات نے پنجاب کے تمام وائلڈ لائف پارکس کے ٹکٹوں میں اضافہ کردیا۔

لاہور چڑیا گھر، زو سفاری سمیت دیگر وائلڈ لائف پارکس میں داخلی ٹکٹ مہنگا ہوگیا، چڑیا گھر میں بڑوں کےلیے ٹکٹ 40 سے بڑھا کر 60 روپے کردیا گیا، چوں کا ٹکٹ 20 روپے سے بڑھا کر 40 کردیا گیا۔

زو سفاری میں بچوں کاٹکٹ 10 روپے بڑھا کر 30 کردیاگیا، زوسفاری میں بڑوں کا ٹکٹ 20 سے بڑھا کر 50 کر دیا گیا، زو سفاری میں طلبہ کی ٹکٹ 30 روپے کردی گئی۔

سانپ گھر ٹھیکے پر دیا جاتاتھا ، اس کا ٹکٹ 50 روپے مقررکردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں پارکنگ فیس میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں