171

حکمرانوں نے تین سالوں میں مہنگائی کے سارے ریکارڈتوڑ دیئے- سردار محمد طاہر ڈوگر

لاہور( ٹیوٹرپاکستان نیوز)پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں ریکارڈ تو اضافہ حکمرانوں نے تین سالوں میں مہنگائی کے سارے ریکارڈتوڑ دیئے،اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں،معیشت مستحکم ہوتی ہے تو روزگار میں اضافہ مہنگائی پر کنٹرول ہوتا ہے،حکمران بتائیں یہ کیسی معیشت مستحکم ہورہی ہے کہ ملک تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کا سامنا کررہا ہے،عوام کو روزگار مل رہا ہے نہ مہنگائی پر قابو پایا جارہا ہے حکومت عوام کو بتائے کب تک دعوؤں سے کام چلایا جائیگا،عوام پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید مالی پریشانی کا شکار ہیں، ہفتے میں دو چھٹیاں چھوٹے تاجروں اور مزدور طبقہ پر ظلم ہے بتایا جائے باقی دن کیا کرونا وائر س آرام کرتا ہے،عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کی کوئی مثبت پالیسی مرتب نہیں کی جارہی ہے،حکمران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ایس او پیز پر عمل ہوگا تو کرونا وباء کا پھیلاؤ بھی نہیں ہوگا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں