پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کے گزشتہ رات ہونے والے نکاح کی تقریب سے تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہیں۔

مریم نواز کے بیٹے 25 سالہ جنید صفدر کا گزشتہ روز نکاح ہوا، اس تقریب کی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں نواز شریف کو بھی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر کے نکاح کے دوران اُن کے آس پاس قریبی دوست اور رشتہ دار بھی موجود ہیں۔

جنید صفدر نے اپنی نکاح کی تقریب میں سیاہ رنگ کا تھری پیس سوٹ جبکہ اُن کی دُلہن عائشہ نے بھارتی معروف ڈیزائنر سابیا ساچی کا تیار کردہ لہنگا پہنا ہوا ہے۔

جنید صفدر کی نکاح کے کاغذات پر دستخط کرتے بھی ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات مریم نواز نے بیٹے کے نکاح میں ورچوئل شرکت کی تھی، مریم نواز نے جاتی امراء میں بیٹے کے نکاح کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔