204

سندھ بھر پرائیویٹ سکولز آج سے SOPs کے مطابق کھل گئے:مرکزی صدرکاشف مرزا۔اختر آرایئں صدرسندھ

مرکزی صدرکاشف مرزا اور اختر آرایئں صدرسندھ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ بھر پرائیویٹ سکولز آج سے SOPs کے مطابق کھل گئے:
سندھ بھرتدریس کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیر تعلیم سندھ کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ملک بھر کھلا ہے، سندھ کے طلبا کا کیا قصور ہے؟ سندھ حکومت کی طرف سےطلبا کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔طلبا کے آئینی تعلیمی حق کے لیے آخری حد تک جائیں گے:
گرفتاریاں یاجیلیں ہمیں اولادوں کا آئینی تعلیمی حق لینے سے نہیں روک سکتی: سکولز کو زبردستی بند کیا گیا تو آوٹ ڈور سکولز کلاسز ہونگی:سندھ بھر میں تا حکم ثانی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ تعلیم دشمنی ہے، سندھ بھر خلاف احتجاجی مظاہرے عوامی ردعمل کا ثبوت ہے۔سندھ تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
سندھ بھر میں 95%اساتذہ کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔سندھ کے 1کروڑ طلبا کا تعلیم آئینی حق ہے۔
سندھ کے 65 لاکھ آوٹ آف سکولز بچوں کو بھی تعلیم کاآئینی حق ہے۔سیاستدانوں کو اگربچوں کےمستقبل کااحساس ہے تواپنی سیاسی جلسے جلوس ملتوی کر دیں۔
وزیراعظم، چیف جسٹس،آرمی چیف اورNCOC الیکشن و سیاسی اجتماعات رکوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں