259

رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے وہاڑی کی رہائشی ماں بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ایک ملزم کو گرفتار

لاہور(ٹیوٹرپاکستان نیوز) رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے وہاڑی کی رہائشی ماں بیٹی کو تھانہ چوہنگ کی حدود میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

لاہور میں خواتین غیر محفوظ ہوگئیں۔ رکشہ ڈرائیور ماں بیٹی کو کینٹ کے بجائے ایل ڈی اے ایونیو ون لے گیا۔ ملزمان نے 35 سالہ خاتون اور اس کی 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، خواتین کا شور سن کر کار سوار رکا تو ملزمان رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری طرف پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک ملزم عمر کو گرفتار کرلیا۔ آئی جی پنجاب کے مطابق دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں متعدد علاقوں میں ریڈ کر رہی ہیں۔ جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں