وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کے پرستاروں میں شامل ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین شاہ آفریدی نے دو میچز میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔
Congs Pakistan very well deserved victory,Shahnshah Afridi you will be Shehansha e Cricket in coming years what a test match…. #PakVsWindies
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 24, 2021
فواد چوہدری بھی شاہین شاہ آفریدی کے اس ریکارڈ ساز بولنگ اٹیک کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد، ٹیم اس جیت کی مستحق تھی۔‘
وفاقی وزیر نے لکھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی آپ آنے والے برسوں میں شہنشاہِ کرکٹ ہوں گے۔‘
یاد رہے کہ جمیکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے 109 رنز سے فتح سمیٹ کر ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اختتام ایک ایک کی برابری سے کردیا۔