8

وہاڑی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اور خصوصی انشیٹوسبزیوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے

وہاڑی (شفقت رمضان) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اور خصوصی انشیٹو، سرکاری دفاتر اور محکموں کے خالی پلاٹس پر سبزیاں اگانے کا منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے سبزیاں کمیونٹی میں مفت تقسیم کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) رانا محمد عارف نے سبزیاں اگانے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں سبزیوں کی کاشت کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو اپنی خالی سرکاری جگہوں کی فوری نشاندہی، جیو ٹیگنگ اور فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ محکمہ زراعت منصوبے کے لیے تکنیکی رہنمائی فراہم کرے گا سبزیوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ہر آفس میں کم از کم 10 مرلے جگہ سبزیوں کی کاشت کیلئے مختص کئے جائیں محکمہ زراعت بیج اور دیگر تیکنیکی سروسز فراہم کرے گا۔ اسکولز، کالجز، ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں سبزیوں کی کاشت کیلئے خصوصی پلاٹس تیار کئے جائیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحر، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال،
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا محمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور، ای ٹی او رائے بشیر احمد کھرل، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عزیز احمد طاہر ، ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول راؤ محفوظ الحق،ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ چوہدری عمر بشیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد ادریس، منیجر وومن ورکنگ ہاسٹل سعدیہ اسلم اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں