3

ایل اے41 ویلی ٹو میں ڈار برادری اور سیاسی و سماجی شخصیات کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے-41 ویلی ٹو میں استحکام پاکستان پارٹی کو مزید عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، ڈار برادری اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے استحکام پاکستان پارٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس سلسلے میں ایل اے-41 ویلی ٹو سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار سعید احمد ڈار کی قیادت میں وفد نے آئی پی پی پنجاب کے صدر رانا نزیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی پی پی اوورسیز چیپٹر کے سربراہ مخدوم سید طارق محمود الحسن اور آئی پی پی لاہور کے صدر ملک زمان نصیب بھی موجود تھے۔اس موقع پر زیغم راجپوت، ملک منان، ملک طلحہ، ملک فاروق، معیز ڈار، جاوید ڈار، حاجی اصغر ڈار، طارق بٹ اور فرمان بٹ سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اور پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان اور پارٹی کی مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، شفاف طرزِ سیاست اور ترقیاتی وژن ہی ملک و قوم کی حقیقی ضرورت ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا نزیر احمد خان نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد کا استحکام پاکستان پارٹی پر اعتماد خوش آئند ہے۔ عوام روایتی سیاست سے ہٹ کر دیانت، خدمت اور عملی کارکردگی کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور یہی اعتماد پارٹی کے لیے ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی اصل طاقت ہیں اور انہیں ساتھ لے کر آگے بڑھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو خدمت، دیانت اور بہتر کارکردگی کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جائے گا اور استحکام پاکستان پارٹی عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔آئی پی پی اوورسیز چیپٹر کے سربراہ مخدوم سید طارق محمود الحسن نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اور عوامی سطح پر زیادہ مؤثر ہوگی۔۔آئی پی پی لاہور کے صدر ملک زمان نصیب نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوامی خدمت، ترقیاتی سیاست اور عوامی مسائل کے عملی حل پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی مسلسل شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام استحکام پاکستان پارٹی کے وژن اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں