245

ملک بھر میں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لیے انفیکشنز پریوینشن اینڈ کنٹرول آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز

لاہور/کراچی(ٹیوٹرپاکستان) دی میڈیکل مائیکروبائیولوجی اینڈ انفیکشس ڈیزیز سوسائٹی آف پاکستان (ایم ایم آئی ڈی ایس پی) نے پورے پاکستان میں انفیکشن سے تحفظ اور کنٹرول کے پروٹوکولز (آئی پی سی) کے حوالے سے پورے پاکستان میں طب کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کی مہارت میں اضافہ کرنے کی غرض سے ایک آن لائن ٹریننگ پروگرام منعقد کا آغاز کیاجو بلا معاوضہ ہے۔ کورس کی افتتاحی تقریب 26 اگست، 2021ء کو آئسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشس ٹریٹمنٹ سینٹر (آئی ایچ آئی ٹی سی)، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ یہ ادارہ پاکستان میں ٹیچنگ، ٹریننگ اور ٹیلی مینٹورنگ کا تیزی سے اْبھرتا ہوا مرکز ہے۔

ایم ایم آئی ڈی ایس پی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) کا آئی پی سی تربیتی ادارہ ہے۔یہ کورس اِس ادارے اور فاؤنڈیشن فاریوتھ ایمپلائمنٹ پاکستان کی شراکت میں تیار کیا گیاہے جو جنریشن:یو ایمپلائڈ (جی وائے ای) کا لائسنس یافتہ ہے اور ٹریننگ اینڈ ایمپلائمنٹ کے میدان میں عالمی سطح پر ممتاز غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ یہ ادارہ اس سے پہلے بھی اِسی طرح کے پروگرام منعقد کروا چکا ہے جن سے 260,000 سے زائد ہیلتھ کیئر پروفیشنلز استفادہ کر چکے ہیں۔ ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) بھی پروجیکٹ میں اہم پارٹنر ہے جو اِس پروگرام کے لیے آن لائن سہولتیں اور
سی ایم ای کورس کی ایکریڈیٹیشن فراہم کر رہا ہے۔

کورس کا دورانیہ 4 گھنٹوں سے بھی کم ہے جس میں ویڈیو ڈیمانسٹریشنز، ریڈنگ میٹریلز اور اسیسمنٹس سمیت5 ماڈیولزشامل ہیں۔ فائنل اسیسمنٹ کی تکمیل پر تمام شرکاء سی ایم ای کا کریڈٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے کیوں کہ یہ کورس ڈی یو ایچ ایس سے ایکریڈیٹڈ ہے۔ کورس کے حوالے سے ایم ایم آئی ڈی ایس پی کی صدر اور پاکستان میں انفیکشن کے کنٹرول کی ابتدائی قوتوں میں سے ایک، پروفیسر بشریٰ جمیل نے اپنے تبصرے میں کہا:”اِس آئی پی سی کورس جیسے اقدامات،ممتاز ماہرین کی شمولیت اور کنٹنٹ کی ذریعے طب کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کے تحفظ کی تفہیم کی مدد سے انفیکشنز سے مقابلے کے لیے طویل عرصے تک کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔“

ایونٹ کی مہمان خصوصی اورپارلیمانی سیکریٹری برائے صحت، ڈاکٹر نوشین حامد نے آئی پی سی پر خصوصی توجہ اور مریض و ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لیے طبی سہولتوں کو محفوظ بناکر پاکستان میں صحت کے معیار میں بہتری کیلیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

یہ کورس ڈی یو ایچ ایس کی ویب سائٹ http://duhs.edu.pk/ipc/ پر آن لائن دستیاب ہے اور تمام شرکاء مفت رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں