110

عمران شمشالی گشہ بروم ٹو مہم جوئی کے دوران جاں بحق

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عمران شمشالی گشہ بروم ٹو کی مہم جوئی کے دوران گر کر جاں بحق ہوگئے جبکہ کوہ پیما موسیٰ سدپارہ کیمپ تھری پر پھنس گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق براڈپیک سے لاپتا شریف سدپارہ کا بھی کچھ پتا نہیں چل سکا ہے جبکہ شہروز کاشف اور ساتھی فضل سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ دونوں کیمپ تھری پہنچ گئے ہیں۔

شہروز کے والد کاشف سلمان کا کہنا ہے کہ بیٹا لاپتا ہونے کے بعد جو 14 گھنٹے گزرے وہ انتہائی اذیت ناک تھے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کو فی الوقت اگلی مہم روکنے کا کہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں