85

ن لیگ کی اپیل، الیکشن کمیشن، PTI کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حکم کے خلاف وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انوار پر مشتمل بینچ نے مسلم لیگ ن کی سنگل بینچ کے حکم کے خلاف دائر ایپل پر سماعت کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا، اپیل پر آئندہ سماعت 14 جولائی کو ہو گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے 5 نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ارکان سےحلف لیا۔

پنجاب اسمبلی کے آج ہوئے اجلاس میں حکومتی اور اتحادی اراکین شریک نہیں ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں