107

بھارت سے بحرین جانے والے 2 طیاروں کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ

بھارت سے بحرین جانیوالے 2 طیاروں کی رات گئے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ ہوئی ہے۔

سول ایوی ایشن کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں طیاروں کے کپتانوں نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ذرائع کے مطابق، دونوں طیارے بھارتی شہر ناگپور سے بحرین جارہے تھے، لینڈنگ کی اجازت ملتے ہی طیاروں کو ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق دونوں پرائیویٹ جیٹ طیارے چینی کمپنی کے تھے اور 12 جولائی کی رات 12بجے کراچی ایئرپورٹ پر اترے تھے۔

ذرائع نے بھارت سے آنے والے ان طیاروں کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی وجہ بتاتے ہوئےکہا کہ طیاروں کو ری فیولنگ کے لیے لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

دونوں طیارے 12 گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہے اور ری فیولنگ کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں