65

کراچی ہی پاکستان کو معاشی مسائل سے نکال سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی ہی پاکستان کو معاشی مسائل سے نکال سکتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی اس وقت تباہی کا شکار ہے، آئے دن شہر کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری اب مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں، گزشتہ سال 7 لاکھ 65 ہزار شہری ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت سب ہی باہر جا رہے ہیں، کیا پاکستان کو اس وقت اہل علم کی ضرورت نہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں