صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی زیر قیادت پی پی 159 لاہور میں الیکشن کراو ملک بچاو ریلی کا انعقاد
الیکشن کراو ملک بچاو ریلی کا انعقاد چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے: مراد راس
لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی زیر قیادت پی پی 159 لاہور میں الیکشن کراو ملک بچاو ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کی قیادت صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راسنے خود موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ریلی قیادت کی- مراد راس کی زیر قیادت ریلی صدیق ٹریڈ سینٹر گلبرگ لاہور سے شروع ہو کر فیصل ٹاون تک نکالی گئی
مراد راس نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کراو ملک بچاو ریلی کا انعقاد چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے- الیکشن کراو ملک بچاو ریلی کا انعقاد چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے-
پی ڈی ایم ٹولے نے ملک کو چند ماہ میں تباہی کے دہانے پر لا کے کھڑا کر دیا ہے- یہ اقتدار میں ملک کے لئے نہیں این آر او لینے آئے تھے-انھوں نے مزید کہا کہ ایک ایک کر کے سب چور واپس آ رہے ہیں ملک کو درپیش تمام دیرینہ مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے:- پی ڈی ایم ٹولے میں شامل تمام جماعتیں اپنی ڈوبتی سیاسی ساکھ کو دیکھ کر الیکشن سے بھاگ رہی ہیں-ملک کے اگلے وزیر اعظم انشاء اللہ پھر عمران خان ہوں گے-ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی